ایم ڈبلیوایم کے تحت علامہ مقصود ڈومکی کی زیر قیادت جیمس ہاسپیٹل کی بحالی تحریک کے سلسلے میں احتجاجی ریلی اور دھرنا

25 دسمبر 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام جیمس ہاسپیٹل کی بحالی تحریک کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکال کر ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا۔ جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ضلعی رہنما وسیم لطیف مہر ،نثار احمد ابڑو ،سٹی سیکرٹری جنرل سجاد مغیری نے کی۔

ڈی سی چوک پر ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے میں جیکب آباد شہری اتحاد کے چیئرمین محمد اکرم ابڑو جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو مولانا عبد الجبار رند عابد سندھی استاد عبد الفتاح ڈومکی و دیگر سیاسی و سماجی رہنما شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ناقص کارکردگی کرپشن اور بد انتظامی کے باعث جیمس تباہ حال ہو چکا سندھ حکومت اور عوام کے منتخب نمائندے تباہ حال جیمس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جیمس میں آنے والے غریب اور بے سہارا عوام ڈاکٹرز کی عدم توجہ اور دوائیں نہ ہونے کے سبب مایوسی کا شکار ہیں۔ جیمس کی کارکردگی سے جیکب آباد کے عوام نا خوش ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جیمس ضلع جبکب آباد اور بلوچستان کے قریبی اضلاع کے عوام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ جیکب آباد کے عوام گذشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree