وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ کاتین روزہ تنظیمی دورہ کیا ، اس موقع پر مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر آغا سید محمد رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین نے اس دورے کے موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کے ہمراہ مختلف تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کی، علمائے امامیہ کوئٹہ کے ساتھ بھی نشست میں شرکت کی اور مختلف مرحومین کے گھروں پر جاکر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری کی زیر صدارت کوئٹہ میں صوبائی کابینہ، شوریٰ بزرگان ، ضلعی شوریٰ ضلع ھزارہ ٹاؤن اور ضلعی شوریٰ ضلع علمدار کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بھی منعقد ہوئے جن میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا ، مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ سمیت ایم ڈبلیوایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کے سیکریٹری جنرل کربلائی عیوض علی، ایم ڈبلیوایم ضلع علمدار کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ ، جملہ اراکین صوبائی کابینہ و دونوں اضلاع کے اراکین کابینہ شریک ہوئے۔
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال اور تنظیمی کی ارتقاء کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علمائے امامیہ کے ساتھ دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے وحدت ،اتحاد،اخلاق ، تربیت اور مختلف موضوعات پر بات گفتگو کی۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے علمائے امامیہ کوئٹہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ علمائے کرام ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ، ضلعی ویونٹس مسئولین کیلئے ہر پندرہ روزبعددرس اخلاق میں اپنے خدمات پیش کریں تاکہ ایم ڈبلیوایم کے مسئولین کی اعلیٰ دینی اقدار کے مطابق تربیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس اجلاس میںایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطھری، علامہ ڈاکٹر محمد موسی حسینی،علامہ محمد حسنین، علامہ محمد کاظم بہجتی ،مولانا سید مبشر ،مولانا ھادی اور دیگر علمائے کرام شریک تھے۔آئندہ اجلاس و رابطے کے لئے علامہ محمد حسنین کو کو آرڈینیٹر نامزد کیا گیا۔