مسئلہ فلسطین محض کوئی زمینی تنازع نہیں،یہ امت مسلمہ کے وقار اور نسلوں کی بقا کیلئے اصولی جدوجہد کا نام ہے،ناصرشیرازی

03 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل اور فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین علاقائی نہیں بلکہ یہ ایک انسانی، اخلاقی، قانونی اور آئینی مسئلہ ہے۔ یہ محض کوئی زمینی تنازع نہیں،یہ امت مسلمہ کے وقار اور نسلوں کی بقا کے لیے اصولی جدوجہد کا نام ہے۔قیام پاکستان سے قبل فلسطین کی حمایت کا اعلان کر کے بانی پاکستان قائد اعظم نے اپنے موقف کی وضاحت کر دی تھی۔بانی پاکستان کے اس موقف پراٹل رہنا قائد سے وفاداری کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہا فلسطین کی حمایت کئے بغیر مسئلہ کشمیر کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر و فلسطین پر غاصبانہ تسلط کے خلاف  یکساں انداز میں آواز بلند کرنا ہوگی۔اسرائیل کے خلاف جاری مزاحمتی تحریکوں کو امریکہ اور اس کے حواریوں کے ایما پر دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف عالمی استکباری قوتوں کو  شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں حزب اللہ اور حماس اس قدر مضبوط اور منظم ہیں کہ اسرائیل کا ان کے ہاتھوں بری طرح شکست سے دوچار ہونا یقینی ہے۔ان جماعتوں پر پابندی لگانا یا کالعدم قرار دینا یہود و نصاری کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہ مسئلہ فلسطین پر وطن عزیز کے تمام مکاتب فکر ایک پیج پر ہیں۔اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی عوام  کی حمایت کرنا ہو گی۔باضمیر مسلم حکمران فلسطینی عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree