وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید مذمت کی ہے ، میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ متشدد گروہ اور مذہبی جنونیت ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں،دین اسلام اور وطن عزیز کے تشخص کو داغدار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرم و سزا کا تعین ریاست کی ذمہ داری ہےعوام کی نہیں،ریاست بھی بلا تحقیق کسی کو سزا نہیں دے سکتی۔بلوائیوں نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا،اگر ایسے واقعات کو طاقت کے ساتھ روکا نہ گیا تو ہم دنیا کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
انہوں نے غیرملکی شہری کو سرعام تشددکے بعد نذرآتش کرنے کے دلخراش واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سے سخت دینے اور نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیاہے۔