اُم ِرباب سندھ میں ظلم کے خلاف قیام کی علامت بن چکی ہیں، طاقتور ظالموں کے خلاف جہد مسلسل کیلئے اُم ِرباب کی جدوجہد قابل تقلید ہے، علامہ مقصودڈو مکی

22 نومبر 2021

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے سر زمین سندھ کی بہادر بیٹی اُم ِرباب چانڈیو سے ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر گفتگو کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ظلم کے واقعات افسوسناک ہیں۔ مظلوم کو ظلم سہنے کی بجائے ظالم کے مقابل میں قیام کرنا چاہیے۔ معاشرے کے با اثر افراد خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ایسے ظالم اور بد کردار لوگوں کا منتخب ایوانوں میں پہنچنا ہمارے ملک کا المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا وہ درسگاہ ہے جو ہر دور کے مظلوم کو ظلم و جبر کے خلاف قیام کا راستہ دکھاتی ہے۔ اُم ِرباب سندھ میں ظلم کے خلاف قیام کی علامت بن چکی ہیں۔ طاقتور ظالموں کے خلاف جہد مسلسل کے لئے اُم ِرباب کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُم ِرباب چانڈیو نے کہا کہ میں نے ظالم کے خلاف قیام اور استقامت کا درس حضرت سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا سے لیا ہے۔ جنہوں نے دنیا کے ہر مظلوم کو یہ پیغام دیا کہ ظالم بظاہر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو مگر ظالم بزدل ہوتا ہے۔میں نے ظالم سرداری نظام کے خلاف عوام میں شعور اور بیداری کی تحریک شروع کی ہے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اُم ِرباب چانڈیو کو اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر اپنی کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree