ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ شیخ احمد علی نوری گلگت بلتستان کونسل کے رکن منتخب، قائدین ، رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے مبارکباد

12 نومبر 2021

وحدت نیوز (گلگت/اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو ایک اور بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوگئی ہے، ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن میں ایک نشست حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔ ایم ڈبلیوایم جی بی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ احمد علی نوری جی بی کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کونسل کے نئے اراکین کے انتخابات کے لئے رائے شماری آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد تمام اراکین بشمول ایم ڈبلیوایم جی بی کے صوبائی رہنما علامہ شیخ احمد علی نوری بھی کامیاب قرار پا گئے ہیں ۔

شیخ احمد علی نوری کی کامیابی پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ نوری ایک مبارزاور باعمل عالم دین ہیں گلگت بلتستان کی مظلوم عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ صف اول میں رہے ہیں امید ہے کہ وہ جی بی کے آئینی حقوق کے حصول کی جہدوجہد اسی تن دہی سے جاری رکھیں گے۔

علامہ شیخ احمد علی نوری کی کامیابی پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی، اسدعباس نقوی، ناصرشیرازی،علامہ شیخ اعجاز بہشتی ودیگر مرکزی قائدین، تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان،ممبر پنجاب اسمبلی زہرا نقوی،وزیر زراعت کاظم میثم، پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ شیخ اکبر رجائی، پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ جی بی الیاس صدیقی و دیگر نے مبارک باد پیش کی ہے ۔

شیخ احمد علی نوری گلگت بلتستان کونسل انتخابات میں کامیابی کے بعد سب سے پہلےریلی کی صورت میں جامعہ مسجد امامیہ گلگت پہنچے جہاں انہوں نے شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بعد ازاں صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں معززین اور سیاسی شخصیات نے ان سے ملاقات کی اور مبارک باد پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree