وحدت نیوز(اسلام آباد)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں( آج )17 ربیع الاول بمطابق 24 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 2:00 بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں عشق ِپیغمبراعظمﷺ مرکز وحدتِ مسلمین کےعنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔
کانفرنس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ شیخ محسن علی نجفی ، راجہ ظفر الحق ،سید نیئرحسین بخاری، لیاقت بلوچ ،صاحبزادہ ابوالخیر اور اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی سمیت اہم جماعتوں کےقائدین خطاب کریں گے۔