وحدت نیوز(راولپنڈی) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے دفتر کا خیر سگالی دورہ ۔ پیغمبر اعظمﷺ مرکزوحدت مسلمین کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کے ہماری طرف سے بھرپور تعداد کانفرنس میں شریک ہوگی جس میں مرد و خواتین شامل ہونگے راستوں کی بندش کے باوجود متبادل راستوں کا استعمال کر کے بھرپور شرکت کی کوشش کی جائے گی۔
ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید وزیر حامد، کرنل ریٹائرڈ علی رضا نائب امیر پی پی 11، ڈسٹرکٹ سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن جاوید اختر، ہارون رشید صدر الخدمت فاونڈیشن پی پی 11، سیکریٹری فنانس محمد شبیر ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور چوہدری رضا محمد امیر پی پی 14 موجود تھے۔