وحدت نیوز(نجف اشرف) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے وفد کے ہمراہ موسسہ شہید عارف حسین الحسینی نجف اشرف اور دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کا دورہ کیا۔ مسؤل موسسہ سید ابوالحسن موسوی نے انہیں خوش آمدید کہا۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موسسہ میں انجام دی جانے والی فعالیتوں کو سراہا اور انہیں وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے اور وسیع پیمانے پر اس طرح کے علمی، تحقیقی اور فرھنگی امور کو انجام دینے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ مستعد اور باصلاحیت طلاب کی علمی میدان میں ترقی کے ساتھ فکری تربیت بھی ہونی چاہیے ۔اس موقع پرمرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر ابن حسن ،شعبہ امور خارجہ کے مرکزی دفتر کے انچارج مولانا ضیغم عباس ، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف سید خاور عباس نقوی، ظفر چشتی سمیت حوزہ علمیہ نجف اشرف کے فاضل طلاب کرام اور کابینہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔