یہ مظلوم کربلا امام حسین ؑ کی یاد ہے جس نے انسانی قدروں اوردین کی حفاظت کی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

27 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام کی مظلومیت پر اگر عزاداری نہ ہوتی تو دین کا نشان مٹ گیا ہوتا۔یزیدیت کا عفریت دین کو نگل جاتا۔یہ مظلوم کربلا کی یاد ہے جس نے انسانی قدروں کی ،دین کی حفاظت کی ہے۔ نواسہ رسول ص سے عشق نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق ہے۔غم حسین ع عشق رسول ص کی نشانی ہے۔امام عالی مقام کا غم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم ہے۔شیعہ سنی معتبر کتب میں واقعہ کربلا کے بعد زمین و آسمان سے خون برسنے کے حوالے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین اس انداز سے منایا جائے کہ نبی ص ہم سے راضی ہو جائیں۔غم حسین ع وہ غم ہے جو انسان کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔اربعین کے موقع پر تمام محبان حسین ع گھروں سے نکلیں گے اور یزیدان عصر کو للکار کر یہ پیغام دیں گے کہ غم حسین ع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔دنیا کی کوئی طاقت ہم سے مظلوم کربلا کا غم چھین نہیں سکتی۔بچے ،بزرگ، نوجوان، خواتین سب حسینی جذبے کے ساتھ نکل کر امام عالی مقام سے اپنی عقیدت و عشق کا اظہار کریں گے۔ہم نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ راستہ انبیاء کا راستہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عزاداری میں کسی قسم کی  رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔عزاداری کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔عشق رسول ص پر مقدمات کا اندراج کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔سب پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ملت تشیع یزیدیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ہمیشہ بنی رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree