کربلا انسان کو ظلم و جبر کے مقابلے میں قیام کے ساتھ ساتھ بے خوف بناتی ہے، علامہ مقصودڈومکی

27 ستمبر 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)چہلم شہدائے کربلا کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا انسان کو ظلم و جبر کے مقابلے میں قیام کے ساتھ ساتھ بے خوف بناتی ہے۔ جو زبانیں موت کے خوف سے حق بات کہنے سے خائف تھیں انہیں کربلا والوں نے جرئت اظہار عطا کیا۔ کربلا کسی ایک زمانے سے مخصوص نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ کربلا اھل حق کی دائمی درسگاہ ہے اور امام حسین علیہ السلام حق پرستوں کے امام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا سے شجاعت ایثار عشق خدا اور حق گوئی کا درس ملتا ہے۔ اربعین شہداء کربلا کے موقع پر عراق سمیت دنیا بھر میں کروڑوں عاشقان اھل بیت علیھم السلام نے سخاوت ایثار اور مہمان نوازی جیسی اعلی انسانی اقدار کو زندہ کیا ہے۔ عصر حاضر میں کربلا ایک عالمگیر انقلابی تحریک میں بدل چکی ہے۔ کربلا نظام ظلم و استکبار کے لئے موت کا پیغام بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم بشریت کا مستقبل انتہائی تابناک ہے کیونکہ کربلا کے پیروکار حق و باطل کی فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر رہے ہیں جو منجی عالم بشریت وارث کربلا حضرت امام مہدی علیہ السلام کی قیادت میں ہوگی۔ بے شک خدا کا وعدہ سچا ہے اور روئے زمین پر صالحین کی حاکمیت کا دور قریب آچکا ہے۔انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں عزاداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمات غیر آئینی ہیں جو ملت جعفریہ کے بنیادی حقوق سے متصادم اور اھل تشیع کی مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ اس ظلم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree