ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے،شاطر دشمن ہمارے عقائد کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحاد و اخوت کو بھی نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

21 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے۔شاطر دشمن ہمارے عقائد کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحاد و اخوت کو بھی نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ وقت جذباتیت کی بجائے حکمت و تدبر کا ہے۔ولایت علی علیہ السلام کے پیروکار بابصیرت ہوتے ہیں اور جلد بازی کی بجائے صبر و تحمل ان کا شیوہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اربعین کا بے مثال اجتماع شیعہ وحدت و اخوت کا بہترین مظہر ہو گا۔دشمن ملت تشیع کی باہمی قوت سے خائف ہے۔وہ ہمیں تقسیم کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ہمیں اپنے اتحاد کی طاقت سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہ کہا ملت تشیع کو آپس میں الجھانے والے یا تو دشمن کے آلہ کار ہیں یا پھر وہ نادان دوست ہیں جو لاعلمی کا شکار ہیں اور نادانستہ طور پر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔اس وقت قوم باہمی جھگڑوں میں الجھنے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ اربعین مظلوم کربلا پر مرکوز رکھے۔ جو دشمن مختلف انداز سے ہمیں باربار نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اربعین کے روز ہماری وحدت و اخوت کو دیکھ کر اپنی موت آپ مر جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree