سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے علما ء وذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع وتحفظ عزاداری کی مکمل حمایت اورمنظم مہم چلا نے کا اعلان کیا گیا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

21 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 15 صفر المظفر 1443 ہجری بمطابق 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات ،بوقت: 1 بجے دن بمقام جامعہ امام الصادق جی نائن ٹُو اسلام آبادمیں منعقدہ علما ء وذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع وتحفظ عزاداری" کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کانفرنس میں بھرپور شرکت کے لیے منظم مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم سے مربوط اور ہم خیال علماء و ذاکرین کو قائد وحدت کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔ قومی حقوق کی جدوجہد اور عزاداری کے تحفظ کے لیے آپ جس عزم و استقامت کے ساتھ سر گرم ہیں وہ ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔آپ کو اس امید کے ساتھ مدعو کیا جارہا ہے کہ آپ علما و ذاکرین کانفرنس میں بھرپور شرکت کر کے میدان عمل میں اپنی موجودگی اور قومی درد کا اظہار کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree