ہم پاک وطن کے محافظ ہیں اور جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو حسینیوں نے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ دے کر وطن کی حفاظت کی، علامہ مقصود ڈومکی

13 اگست 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ برصغیر کے شیعہ سنی مسلمانوں نے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں وطن عزیز پاکستان کو حاصل کیا قائد اعظم محمد علی جناح مادر ملت فاطمہ جناح اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال حسینی تھے جنہوں نے حریت اور آزادی کا درس کربلا سے لیا تھا۔

 حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے ایام غم و عزا کے موقع پر ہم وطن عزیز پاکستان سے عشقِ و محبت کا اظہار کرتے ہوئے یوم آزادی سادگی سے منا رہے ہیں کیونکہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ نواسہ رسول امام حسین عالی مقام علیہ السلام کا غم منا کر اجر رسالت ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاک وطن کے محافظ ہیں اور جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو حسینیوں نے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ دے کر وطن کی حفاظت کی۔ ہم نے اس وطن کی محبت میں اپنے شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی روشنی میں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا کسی فرقے اور مسلک کے نام پر نہیں لہذا ہم ملک میں فرقہ واریت اور مسلکی منافرت کے خلاف ہیں۔ قومیت اور فرقہ واریت کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہم اتحاد بین المسلمین اور حب الوطنی کے ذریعے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree