پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں گلگت بلتستان محترمہ کنیز فاطمہ کا ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام قائم دار الشفاء حضرت عباسؑ ہسپتال کا دورہ

09 اگست 2021

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں گلگت بلتستان محترمہ کنیز فاطمہ علی نے ایم ڈبلیوایم رہنما الحاج محمد علی کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام چلنے والے دارالشفاء حضرت عباس ہسپتال سکردو کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر عقیل احمد نے ہسپتال میں موجود سہولیات اور اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔رکن اسمبلی نے اپنے دورے کے موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور لیبارٹری سمیت مختلف بلاک کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جو سہولیات دی جا رہی ہے اسکو خوب سراہا۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مریضوں کو دارالشفاء حضرت عباس ہسپتال میں جو سہولیات دی جا رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔بعد ازاں پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں کنیز فاطمہ علی نے ہسپتال انتظامیہ سے ہسپتال میں موجود مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree