قائد شھیدؒ کے ویژن اور آئیڈیالوجی کی محوریت میں مجلس وحدت مسلمین نے تشیع کی عظمت کا سفر جاری رکھاہواہے، ناصرشیرازی

06 اگست 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین علی پور اسلام آباد اور مسجد خدیجہ الکبری کمیٹی کے زیر اہتمام قائد شھید سید عارف حسین الحسینی، شھید منا علامہ ڈاکٹر فخرالدین، عالم عارف شیخ حافظ نوری کی برسی اور استقبال محرم کے حوالے سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا۔جسمیں ماتمی انجمنوں، ماتمی سالار، اور دستوں کے سٹیک ہولڈرز سمیت جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ کربلا اور مکتب عاشورا حیات بشریت کا نام ہے تحریک کربلا میں ایک خون اور دوسرا پیغام کا مرحلہ ہے مکتب عاشورا کے شھداء کو باکردار ،نڈر ،شجاع اور بابصیرت پیغام رساں ملے لہذا شھداء کا خون مکتب کی آبیاری کا سبب بنا کربلا سے آج تک جب بھی شھداء کو صحیح وارث ملیں وہاں مکتب میں انقلاب بپا ہوتا ہے کویٹہ کی سرزمین میں جب ناصر ملت کی قیادت میں ملت تشیع خوں شھداء کی ترجمان بنی تو ظالم حکومت کا تخت وتاج سرنگوں ہوا لہذا عصر حاضر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم شھداء کے حقیقی ترجمان بنے تاکہ شھداء کے خون کا حق ادا کرسکیں اور عصر کی کربلا میں شمر و یزید کا مقابلہ کرسکیں اور عالمی کربلا میں اپنے زمانے کے امام کی نصرت کرسکیں۔

حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ہم پاکستان کی حکومت اور مقتدر اداورں کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ ملک عزیز پاکستان میں کسی کی جنگ نہ لڑی جائے اچھے اور برے طالبان کے نام پر ملک وقوم پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ نہ دی جائے،جی ایچ کیو، آرمی سکول، سانحہ کوئٹہ،سانحات گلگت بلتستان کو بھولے نہیں ہیں اور ملک کے باوفا بیٹے ملت تشیع کی چھ کڑور آبادی کسی دہشت گرد یا انکے آلہ کار کو مادر وطن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے،ہم ہر فورم پر قوم وملت کے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے اور مادر وطن کی حفاظت کرینگے۔
 
انہوں نے مزید فرمایا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی شہ رگ حیات ہے لہذا اس خطے کے لوگ بیدار اور ہوشیار ہیں وہ ہرقسم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔ بابوسر میں ملک دشمن دہشت گردوں کی پریس کانفرنس ریاستی اداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہونے کے لئے کافی ہے۔ اس خطہ کے خلاف مزید کسی سازش کے متحمل نہیں لہذا حکومت اور ریاستی اداروں کو واضح پیغام دیتے ہیں۔ کہ سرزمین گلگت بلتستان کی آئینی اور سیاسی حیثیت کی تعین کیساتھ دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ رہیں اور شہ رگ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کریں ۔

انہوں نے سیرت شھداء پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حافظ نوری ایک عالم مجاھد تھے اپنی پوری زندگی مجاھدت فی سبیل اللہ میں بسر کی۔شھید فخرالدین کی سانحہ منا میں مظلومانہ شھادت آل سعود کی رسوائی کا باعث بنے گی اور ہرسال انکی برسی ہمیں آل سعود کے مظالم کو یاد کرنے کا پیغام دیتی ہے۔شھید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے ملت تشیع کو سیاسی شناخت کی آپکا ویژن تھا کہ قوم وملت کا کوئی فیصلہ ملت تشیع کے بغیر نہ ہو ملک کی داخلی پالیسی ،خارجی پالیسی ،دفاعی پالیسی الغرض ہر میدان میں کوئی فیصلہ ملت تشیع کے بغیر نہ ہو قائد شھید کے ویژن اور آئیڈیالوجی کی محوریت میں مجلس وحدت مسلمین نے تشیع کی عظمت کا سفر جاری رکھاہواہے۔شھید قائد کی چہلم کے 33 سال بعد لیاقت باغ کی سرزمین میں انکی برسی کا عظیم الشان اجتماع ملت تشیع کی قائد شھید سے محبت اور مکتب شھید کی عظمت کی ترجمانی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree