عظیم الشان قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کی دعوتی مہم مکمل، ملک بھر سے قافلے راولپنڈی کی جانب گامزن

30 جولائی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کی دعوتی مہم اپنے اختتامی مرحلےمیں پہنچ گئی ہے ۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین نے ملک بھرمیں فعال قومی شخصیات ، مذہبی وسیاسی رہنماؤں، بانیان مجالس وجلوس، ٹرسٹیز، پرمٹ ہولڈرز، علمائے کرام ، ذاکرین عظام سمیت مومنین ومومنات کی دہلیز تک اس عظیم الشان کانفرنس کا دعوت نامہ پہنچادیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تعلیم اور کنوینئر کانفرنس نثار فیضی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، ملک اقرار حسین، اسدعباس نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ علی اکبر کاظمی سمیت دیگر قائدین نے مختلف اضلاع کے دورہ جات کیئے اور معززین کو قرآن واہل بیتؑ کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ۔

علامہ اعجاز بہشتی نے خصوصی طور پر شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے آبائی علاقے پاراچنار کا دورہ کیا اور وہاں شہید کے فرزند علامہ سید علی حسینی ،سپریم لیڈر تحریک حسینی علامہ عابد الحسینی اور شخصیات کو دعوت نامہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ نثار فیضی نے چکوال اور دیگر اضلاع، ناصرشیرازی نے سرگودھا اور گرد ونواح کے شہروں میں دورہ جات کرکے دعوت نامے تقسیم کیئے ۔

سید اسد عباس نقوی نے علامہ عبد الخالق اسدی کے ہمراہ آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی سے ملاقات کی اور انہیں قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، ملک اقرار حسین نے جہلم اور پنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور مومنین کو قرآن واہل بیت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ۔ واضح رہے کہ قرآن واہل بیت کانفرنس ایک تاریخی اجتماع ثابت ہوگی جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان شہید حسینی شرکت کریں گے، ملک کے طول وعرض سے قافلے آج سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree