ڈیرہ غازی خان بس حادثہ، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کادرجنوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پراظہار افسوس و تعزیت

19 جولائی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں 28 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔عید کے موقع پر اس روح فرسا واقعہ نے ملک میں بسنے والے ہر باشعور کو افسرد ہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس کو جانچنے والے ادارے کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے ایسی گاڑیوں کے چلنے پر پابندی لگانی چاہئے جن میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص ہو۔اکثر اوقات تیز رفتاری بھی اسی طرح کے حادثات کا سبب بنتی ہے۔ جس پر قابو پانے کے لیے مانٹیرنگ سسٹم کو فعال کرنے کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے سنگین سانحات کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب تک متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اس طرح کے خطرات سر پر منڈلاتے رہیں گے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree