حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے، علامہ احمد اقبال رضوی

17 جولائی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی آٹے گھی کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ رمضان اور عید ین کے مخصوص موقعوں پر مختلف حکومتیں اپنے عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے سبسڈی کا اعلان کرتی ہیں لیکن ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔عید الاضحی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا کر عوامی مشکلات سے حکومت نے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں۔ملک کی اکثریت کا تعلق درمیانے یا پھر نچلے طبقے سے ہے۔ عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے۔اگر قیمتوں کے اس ہوشربا اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو عام آدمی کی زندگی مزید کٹھن ہو جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا اعلان کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree