وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو شہید برہان مظفروانی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ شہید برہان وانی غاصب بھارت کے خلاف ایک جرات مند للکار کا نام ہے۔نڈر حریت رہنما شہید برہان وانی نے جان قربان کر کے آزادی کی قدر و قیمت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کرداروں کا نام اور مقام ہمیشہ نمایاں رہے گا۔شہید برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کا وہ روشن ستارہ ہے جو جلد اس خطے سے بھارت کے ناجائز قبضے کےخاتمے کی نوید لیکر ابھرے گا۔