وحدت نیوز(اسلام آباد) مسیحائے انسانیت ، فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ عبد الستارایدھی کسی شخصیت کانام ہی نہیں بلکہ ایک عہد کانام ہےجس نے اپنے کردار وعمل سے لوگوں کے دلوں پرحکمرانی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دوسروں کی خدمت کاجذبہ سچا اور نیک ہو تو انسان کے عزم،حوصلے اور استقامت کے سامنے دنیا کی کوئی رکاوٹ نہیں ٹھہر سکتی۔عظیم سماجی شخصیت ایدھی کو سلام پیش کرتے ہیں۔