وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق چیئر مین سینیٹ سید نیئرحسین بخاری سے ان کے دفترمیں خصوصی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی ، نیئربخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کیلئےخیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
اس ملاقات میں آئندہ کے سیاسی رابطوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اس امر کی یقین دھانی کرائی گئی کے دونوںجماعتوںکے درمیان دوطرفہ سیاسی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔