وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی تنظیم اہل حرم پاکستان کے زیراہتمام شہید سرفراز نعیمی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس" میں شرکت اور خطاب۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہادت کا بہت بڑا رتبہ ہے مفتی سرفراز نعیمی کی اتحاد امت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹے رہے ہم سب نے ملکر آگے بڑھنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عالم کفر اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ملک میں اتحاد امت اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے استعمار کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں ایک ہونا ہوگا۔
کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب نور الحق قادری،علامہ مفتی گلزاراحمد نعیمی سمیت چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر اور محمد شریف ہزاروی بھی شریک تھے۔