آزادجموں وکشمیر انتخابات، علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد

18 جون 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے پولٹیکل سیل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے متوقع انتخابات اور سیاسی عمل کا جائزہ لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے انتخابات کے حوالے سے تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری بالادستی کے لیے آزاد،شفاف اور بروقت الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے مجلس وحدت مسلمین مکمل طور پر تیار ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کسی بھی قوم کی مضبوطی کے لیے سیاسی استحکام اولین شرط ہے۔ ہم سیاسی اعتبار سے جتنے مستحکم ہوں گے قوم کی اتنے ہی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں گے۔جو لوگ مذہب اور سیاست کو ایک دوسرے کی ضد سمجھتے ہیں وہ یا تو کم علمی کا شکار ہیں یا پھر ملت تشیع کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیاسی طور پر مضبوط ہوئے بغیر حکومتی ایوانوں میں اپنی بات نہیں منوائی جا سکتی ۔انہوں نے پولٹیکل سیل کو آزادکشمیر الیکشن کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایات کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree