علامہ احمد اقبال رضوی کا ایم ڈبلیوایم شعبہ قم کے سابق سیکریٹری جنرل مولاناعادل مہدوی کو خراج تحسین، نومنتخب سیکریٹری جنرل مولانا شیداحسین جعفری کو مبارک باد

01 جون 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم المقدس کے سابق سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین جناب عادل مھدوی اور ان کی کابینہ کی بھرپور تنظیمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے قم المقدس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظم اور پائیدار بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا اور آج قم کے ہمارے تنظیمی ڈھانچے میں جو بھی پائیداری ہے اس میں حجت الاسلام جناب عادل مھدوی صاحب کا اہم کردار ہے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ حجت الاسلام عادل مھدوی اور ان کے دوستوں کو ملت مظلومہ کی اس عظیم خدمت پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

اسی طرح ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے نئے نامزد سیکرٹری جنرل حجت الاسلام جناب سید شیدا حسین جعفری کو یہ  الہی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد پیش کرتے۔ اللہ تعالی نے انہیں بہترین خدمت کا موقع فراہم کیا ہے۔ (قم المقدس میں تنظیمی ذمہ داری ملنا) طلاب کی خدمت اور انہیں منظم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس چناو پر تمام برادران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ایک بہترین ٹیم انتخاب کرکے قم المقدس میں تنظیمی امور کو مزید آگے بڑھائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree