امام خمینی کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر شیاطین عالم کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

31 مئی 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے کہا ہے کہ حضرت امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے اسی لئے عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں۔ یعنی اپنی انا اور ذات مٹا کر انہوں نے خود کو دین خدا میں فنا کر دیا ہے۔ آپ ؒ نے ایرانی قوم کو شاہ کی طاغوتی حکومت سے نجات دلائی جبکہ اقوام عالم کو شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف قیام کا درس دیا۔آپ ؒ نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی حکومت قائم کرکے فقیہ عادل کی حاکمیت پر مبنی نظام ولایت فقیہ کو عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر وقت کے فرعون یعنی شیطان بزرگ امریکہ اور شیاطین عالم کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ جو دنیا بھر کے مظلومین کے لئے امید کی کرن بن چکے ہیں۔ یہ عالمی انقلابی تحریک مستقبل کے عالمی اسلامی انقلاب کی نوید سنا رہی ہے۔ جو عالم بشریت کے نجات دھندہ حضرت امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام کے استقبال کے لئے خود کو تیار کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree