وحدت نیوز(اسلام آباد) سینٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں گلگت بلتستان کے تنظیمی وفد کی شعبہ تربیت کے مسئولین کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد کیا گیا اس نشست میں جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب احمد نوری صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر علی محمدمحمدی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع نگر گلگت ، سابق رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان ، گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات غلام عباس ، جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب جان محمد حیدری معاون سیکریٹری امور شعبہ تربیت ، مولانا ظہیر الحسن کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تربیت موجود تھے، اس نشست میں گلگت بلتستان کے تنظیمی تربیتی امور پرگفتگو کی گئی ، دعائیہ محافل کے انعقاد ،تنظیمی اجلاسوں کے انعقاد اور موسم گرما میں تنظیمی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے متعلق تجاویز اور مشاورت کی گئی ہے ۔