آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جلد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

25 مئی 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا افسوس ناک عمل ہے۔ بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری کہنے والے بلدیاتی انتخابات سے خائف کیوں ہیں۔ بلدیاتی ادارے جمہوریت کا حسن ہیں لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتيں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں با اختیار بلدیاتی نمائندوں کا اعلان کیا مگر عملی طور پر بلدیاتی انتخابات کے لئے کہیں پر بھی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جلد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح کے انتخابات میں آئین کی دفعہ 62 اور 63 کے مطابق صالح اور باکردار لوگوں کو عوامی نمائندگی کا حق دیا جائے۔ کرپٹ اور غیر صالح نمائندے کبھی ملک و قوم کی خدمت نہیں کر سکتے۔

در این اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں انہیں اس ملک میں برابر کا شہری تسلیم کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مناسب نمائندگی دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree