جنہوں نے اس ملک میں فوجیوں کے سرکاٹ کر فٹبال کھیلی وہ آج تک جبری لاپتہ نہیں ہوئے ، آغا رضا

23 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی) شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کیا جائے یا بم دھماکوں میں مارا جائے یا پھر ہمیں جبری طور پر لاپتہ کرکے دبانے کی کوشش کی جائے ، اب ہم مزید یہ ظلم نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغاسید محمد رضا ہزارہ نےکوئٹہ سے خصوصی طور پر مزارقائد پر جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کیلئے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنےکے شرکاء سے مظلوم ہزارہ قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال سے ہمارے ساتھ یہ نارواسلوک جاری ہے، بے شک شہادت اور اسیری ہمارا ورثہ ہے لیکن ہم یہ جبری گمشدگیوںکا یہ ظالمانہ سلسلہ نہیں چلنے دینگے ،کسی کو کوئی حق نہیں کہ اس طرح غائب کردے اور جو لوگ اُٹھا کر لےجاتے ہے انکو بھی نہیں پتہ  کہ جن کو ہم اٹھا کر لے جا رہے ہیں ان پر الزام کیا ہے ؟

انہوں نے کہا جن لوگوں نے اس ملک کے فوجیوں کو شہید کیا انکے سروں کو کاٹ کر ان سے فٹبال کھیلا ان کو آپ نے غائب نہیں کیا ہمارا مطالبہ کوئی انوکھا نہیں ہے ،ہمارا مطالبہ آئینی ہے اور ہم دستور کے مطابق چلنے والے لوگ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں ہیں اور نہ آپ ہمیں مجبور کرے کے ہمارے نوجوان اس طرف جائیں چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں نے اپنے باپ جو کہ مہینوں اور سالوں سے انکی شکلیں نہیں دیکھی وہ دعا کررہے تھے اور ہم دعا گو ہے کہ ہمارے اسیر جلد رہا ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree