وحدت نیوز (اسلام آباد) سرینا ہوٹل کوئٹہ میں بم دھماکے پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےپرزور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بہیمانہ و سفاکانہ واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ شدت پسند قوتیں قومی سلامتی کی دشمن ہیں۔اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے تکفیری قوتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔انتہا پسندوں اور سہولت کاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔