آج اسرائیل تاریخ میں کمزور ترین پوزیشن پر ہے، اسرائیل کا جانا ٹھہر گیا ہے،علامہ مقصودڈومکی

21 اپریل 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوباٸی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ممتاز دانشور ڈاکٹر عطا الرحمن اور وکیل رہنما راہب خان بلیدی ایڈوکیٹ کو فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ آزادی فلسطین و القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بیت المقدس اور قبلہ اول امت مسلمہ کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہے جس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔ فلسطین کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے وہ یہ کہ اسرائیل سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کر دے اور فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطین کے عوام کو کرنے دیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا اور عالمی سامراجی قوتیں اسرائیلی قتل و غارت گری اور اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہیں جبکہ فلسطین میں بہنے والا بے گناہ مسلمانوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور ہم بیت المقدس کی آزادی کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے جاری تحریک کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں آج اسرائیل تاریخ میں کمزور ترین پوزیشن پر ہے اسرائیل کا جانا ٹھہر گیا ہے جبکہ تحریک آزادی فلسطین آج ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree