قانون کے خلاف ورزی کرکے قوم وملت کے مخلص جوانوں کو لاپتہ کرنا سنگین جرم ہے،علامہ اعجاز حسین بہشتی

10 اپریل 2021

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا سکردو میں خطبہ جمعہ میں کراچی میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قوم و ملت کے مخلص جوانوں کو لاپتہ کرنا سنگین جرم ہے ملت جعفریہ کے جوانوں کے ساتھ یہ سلوک برداشت نہیں کرسکتے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں آٹھ روز سے جوائن ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ محب الوطن شہری، خواتین بچے ، بزرگ  اور علماء پُر امن دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جن کا مطالبہ اپنے پیاروں کی بازیابی ہے۔ کسی بھی معاشرے میں عام شہریوں کو اس طرح بے جرم و خطا جبری گمشدہ کرنا قانون اور انسانیت کے خلاف ہے۔ کئی کئی سال تک شہریوں کو غائب کرنا کونسا قانون ہے؟ اور کہاں کی انصاف، یہ سراسر انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

 لہذا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکتب تشیع کے صبر کا امتحان نہ لیں اور ہمارے جوانوں کو جلد بازیاب کرائیں کسی نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو اُسے عدالتوں میں پیش کیا جائے آئین اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر انسانی حقوق کی پامالی روک لی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree