وحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ/کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف مرحومین کے گھروں پر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ناصر شیرازی نے کمالیہ میں معروف صحافی ،ایڈیٹر ماہانہ العارف، سینئر تنظیمی رکن ارشاد حسین ناصر سے ان کی والدہ محترمہ کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی ۔
علاوہ ازیں ناصرشیرازی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سینئرتنظیمی دوست زاہد حسین مہدوی کے گھر جا کر ان کے والد بزرگوار کی رحلت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ،دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی ، اس موقع پرجامعہ بعثت کے پرنسپل مولانا مہدی کاظمی ، ملک لعل حسین، پروفیسر محسن اور آئی ایس او کے اراکین بھی موجود تھے ۔