وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ملتان پہنچ گئے، دورہ ملتان کے دوران اُنہوں نے جامعہ شہید مطہری میں صوبائی کابینہ کے اراکین، پولیٹیکل کونسل اور کوآرڈینیٹر برائے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا وسیم عباس معصومی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، سید ندیم عباس کاظمی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، کوآرڈینیٹر برائے میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار شہباز حیدر گرمانی، پولیٹیکل کونسل کے ایگزیکٹو ممبر تصور عباس بلوچ موجود تھے۔
اس موقع پر ضلع ملتان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں ملتان سے بھرپور حصہ لیا جائے گا، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اُمیدواروں کی سکروٹنی کا مرحلہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم انشاء اللہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، منتخب اضلاع میں ورکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے صوبائی رہنما رائے ناصرعلی بھی موجود تھے۔