ریاستی ادارے مظلوم ماؤں اوربےسہارابچوں کی فریاد کو سنیں مسنگ پرسنز کو بازیاب اوراس مسئلےکو فوری طور پر حل کریں، علامہ مقصودڈومکی

06 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی مزار قائد پر شیعہ مسنگ پرسن کے دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئین پاکستان نے شہریوں کو جو حقوق دیے ہیں ان کی پامالی افسوسناک ہے۔ ریاستی ادارے مظلوم ماٶں اور بےسہارابچوں کی فریاد کو سنیں مسنگ پرسنز کو بازیاب کریں اور مسنگ پرسن کا معاملہ فوری طور پر حل کریں۔ ریاستی ادارے عوام کو قانون کا پابند بنانے سے قبل خود قانون کی پاسداری کریں۔

 انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن کا معاملہ ملک کے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے جب ریاستی ادارے خود ماورائے آٸین اقدامات کریں گے تو پھر اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ایک انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہم اس ملک کے وفادار اور محب وطن شہری ہیں ہمیں دین سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جرم میں دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے پاک وطن میں سینکڑوں شہدا دیٸے اور ہمیشہ اپنے عظیم شہدا کو سبز ہلالی پرچم کا کفن پہنا کر حب الوطنی کی نٸی تاریخ رقم کی۔ آج سبز ہلالی پرچم اور بانی پاکستان کے مزار کے ساٸے میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لٸے دہرنا حب الوطنی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جاٸے آخر ہمارے جوانوں کو کس جرم میں اغوا کیا جاتا ہے. پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ریاست فوری طور پر گمشدہ شہریوں کو بازیاب کراٸے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree