وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ماورائے آئین و قانون جوانوں کا اغواء افسوس ناک ہے۔ ریاستی ادارے عوام کو قانون کا پابند بنانے سے قبل خود قانون کی پاسداری کریں۔ہم اس ملک کے وفادار اور محب وطن شہری ہیں ہمیں دین سے محبت وطن سے وفاداری کے جرم میں دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ہم نے پاک وطن میں سینکڑوں شہدا دیئے اور ہمیشہ اپنے عظیم شہدا کو سبز ہلالی پرچم کا کفن پہنا کر حب الوطنی کی نئی تاریخ رقم کی۔ ہمیں بتایا جائے آخر ہمارے جوانوں کو کس جرم میں اغوا کیا جاتا ہے
انہوں نے کہاکہ اگر ان جوانوں کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے. کیا ریاستی اداروں اپنی عدالتوں پر اعتماد نہیں،میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ تمام تر امتحانوں کے باوجود حب الوطنی کے نعرے
پاکستان بنایا تھا
پاکستان بجائیں گے
آج بھی ہماری شناخت اور ہمارے اجتماعات کی زینت ہیں۔ 2اپریل کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کراچی میں منعقد ہونے والے دہرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ہم نے کبھی وطن کے کسی دشمن سے ناطہ نہیں جوڑا۔ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں کیا پاکستان سے محبت کرنا جرم ہے۔