سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا جس میں ملوث مجرموں کا تعاقب ضروری ہے جو آج بھی امن کے لئے خطرہ ہیں، علامہ مقصودڈومکی

02 اپریل 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے صدر سید احسان علی شاہ بخاری متولی مرکزی امام بارگاہ سید فضل عباس شاہ بخاری سید غلام شبیر نقوی سید کامران علی شاہ زوار شاہنواز استاد عبد الوہاب و دیگر نے ایس ایس پی جیکب آباد شمائیل ریاض ملک سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوامی فلاح اور قیام امن کے سلسلے میں ہم نے ہمیشہ حکومت اور ریاستی اداروں سے تعاون کیا ہے۔ امن معاشرے کی ضرورت اور ترقی کی علامت ہے۔ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا جس میں ملوث مجرموں کا تعاقب ضروری ہے جو آج بھی امن کے لئے خطرہ ہیں۔

 انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی کو خوش آمدید کہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر ایس ایس پی جیکب آباد شمائیل ریاض ملک نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے فروغ امن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اور سیکورٹی کے حوالے سے بہتر انتظامات کریں گے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں سیرت و کردار حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کتاب کا تحفہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree