وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف قلم کار ماہنامہ افکار العارف کے ایڈیٹر برادر ارشاد حسین ناصر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نےکہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کی خدمت میں میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم میڈیا کے سینئررکن اور ضلع ملیر کے سیکرٹری جنرل احسن عباس رضوی کی خوشدامن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کی خدمت میں میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔