امام خمینی راہ کربلا کے حقیقی سپاہی تھے، انہوں نے اپنے عشق کے ذریعے کربلا کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا، علامہ شبیر بخاری

15 فروری 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ''انقلاب اسلامی ایران'' کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ شبیر بخاری اور مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر یونس علی نے خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم لیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا امیر حسین ساقی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، غلام اصغر تقی۔صوبائی رہنمائوں مہر سخاوت علی سیال، سید ندیم عباس کاظمی، سید اجمل حسین شاہ، مولانا ممتاز حسین ساجدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما علامہ شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ امام خمینی راہ کربلا کے حقیقی سپاہی تھے، جنہوں نے اپنے عشق کے ذریعے کربلا کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی میں امیر کی اطاعت اہم عنصر تھا، ایرانی قوم امام خمینی پر لبیک کہنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچاتی تھی، یہی وجہ ہے کہ انقلاب آج ماضی کی نسبت زیادہ پھل پھول رہا ہے، تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree