وحدت نیوز(کوہاٹ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کوہاٹ قومی مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں پر قومی مرکز کے بانی علامہ سید قیصر عباس ،نسیم عباس اور دیگر سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے قومی مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے ضلع کوہاٹ کچہ پکہ قومی مرکز کو ملت تشیع کے لئے بہترین کاوش کرار دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے جنونی اضلاع ہنگو ۔پاراچنار۔ اورکزئی ۔ڈی ائی خان جو پشاور آتے ہیں قونی مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں جو کسی نعمت سے کم نہیں۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی ،صوبائی سیکرٹری تربیت شیر افضل اور مرکزی آفس انچارج ارشاد بنگش بھی موجود تھے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے کثیر تعداد میں علماء کے ہمراہ رفیق قائد شہد علامہ عارف حسین الحسینی محمد کمیل کے گھر پاس کلے بھی گئے جہاں پر انکے زوجہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔