سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کے دورہ گجرات اورگجرانوالہ کے موقع پر شاندار عوامی استقبال

06 فروری 2021

وحدت نیوز (گجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے دورہ سینٹرل پنجاب کا آغاز کردیا ہے۔ مرکزی وصوبائی قائدین کے ہمراہ گجرات وگجرانوالہ پہنچنے پر ضلعی رہنماؤں ،کارکنان اور عوام کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیوایم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

گجرات اور گجرانوالہ کی شہراہوں پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین کی آمد کی مناسبت سے قد آورخیر مقدمی بینرز آویزاں کیئے گئے تھے ۔ گجرانوالہ میں ایک بڑی ریلی نے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا استقبال کیا اور موٹر سائیکل اور کار سوار سینکڑوں شرکاءنے جلوس کی صورت میں انہیں مرکزی امام بارگاہ پہنچایا۔

بعد ازاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تنظیمی عہدیداران سمیت سےملاقات کی اور عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصرعباس شیرازی ، مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی،صوبائی سیکریٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، معاون مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی آصف رضا سمیت صوبائی عہدیداران سید حسن کاظمی،سید سجاد بخاری اور رائے ناصر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree