سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پراظہار تعزیت

09 جنوری 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف عالم دین ، خطیب اہل بیت ؑ  علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر دلی رنج وغم وافسوس کا اظہار کیاہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی سےکوئٹہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحومہ ایک عظیم عالم کی بیٹی ،ایک حکیم عالم کی بہن اور ایک عالم  دین کی والدہ تھیں ، مرحومہ نے دینی ماحول میں اپنے فرزندوں کی تربیت کی ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں ماں سے زیادہ عظیم ہستی کوئی نہیں،جس کی دعاؤں کے سہارے انسان ہر آفت وبلا سے محفوظ رہتا ہے، ماں کاوجود ایک گھنے سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے، ایک ماں کی جدائی ایک فرد نہیں بلکہ پورے گھرانے کیلئے عظیم صدمہ ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آقائے حسن ظفر اور تمام پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا کی کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومینؑ میں محشورفرمائے ، تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے ۔دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، علامہ مختارامامی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ شبیر بخاری، اسدعباس نقوی، ملک اقرارحسین، نثار فیضی، علامہ اقبال بہشتی سمیت تمام مرکزی ، صوبائی  وضلعی عہدیداران نے علامہ حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ کی رحلت پر افسوس وتعزیت کا اظہاکیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree