نظام ولایت ،طاغوت کی گمراہی سے ہدایت اور تاریکی سے نور کی طرف سفر کا راستہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

28 دسمبر 2020

وحدت نیوز(کوٹ ڈیجی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کوٹ ڈیجی میں منعقدہ سالانہ اسکاوٹس کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت قرآن کریم اور اللہ کا دیا ہوا نظام ہے جو طاغوتی نظاموں کے مقابلے میں اللہ کی بندگی اور اطاعت کا نام ہے۔ پوری عالم انسانیت کے لیے اللہ کی طرف سے جو نظام زندگی متعارف کرایا گیا ہے اس کا نام نظام ولایت ہے۔ نظام ولایت گمراہی سے ہدایت اور تاریکی سے نور کا سفر ہے۔ جبکہ طاغوت کی اطاعت ہدایت سے گمراہی کا راستہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قرآن اور سنت میں جو سیاسی نظام متعارف کرایا گیا ہے اس کا نام نظام ولایت ہے جو اللہ اور اس کے رسول اور اہل بیت علیہم السلام کی ولایت و اطاعت کے تحت زندگی گزارنے کا نام ہے۔ امام معصوم کے زمانہ غیبت میں ولی فقیہ کو نائب امام کی حیثیت سے ہم اپنا رہبر اور رہنما تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام ولایت عصر حاضر کے فرعون کے مقابلے میں موسوی کردار ادا کر رہا ہے آج جب عرب ریاستیں یکے بعد دیگرے ظالم و غاصب اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے وقت کے فرعون امریکا کے سامنے سجدہ ریز ہو چکی ہیں ایسے میں علی ولی کے ماننے والے ظالم کے مقابلے میں چٹان کی طرح میدان میں کھڑے ہیں۔ صداقت شجاعت اور ظالم کے مقابلے میں قیام اور حق گوئی کا یہ درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔ آج نائجیریا سے لے کر یمن تک ہزاروں اہل حق ظالم کے آگے تسلیم ہونے کی بجائے مزاحمت کر رہے ہیں۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندہ کے سابق صوبائی سیکریٹری تنظیم آغا منور جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree