ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا اعلیٰ سطح اجلاس، ملکی سلامتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

28 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او نے ملکی سلامتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سپریم کونسل اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا مشترکہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں آئی ایس اوکے مرکزی صدر عارف حسین الجانی بھی شریک تھے، اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں عالمی امور، ملک و قوم کو درپیش مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں پیش کیے جانے والے اعلامیہ کے تمام نکات پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے اہم نکات:
۱۔دونوں ملی تنظیمیں ملکی ترقی، سلامتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔

۲۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے تفکر کا احیاء اور ترویج دونوں ملی تنظیموں کا مشترکہ اہم ہدف ہے، جسے پوری سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

۳۔ دینی و تنظیمی تربیت، تنظیم سازی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون انجام دیا جائے گا۔

۴۔ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، اس کی ترویج اور تحفظ پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

۵۔ تمام مستضعفین جہان بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں اور اسرائیل اور ہندوستان کے فلسطین و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔

۶۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان ''ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلام میں دین سیاست سے جدا نہیں بلکہ سیاست دین کا جزو ہے اور ہم نے دیکھ لیا کہ ہمارے سیاسی مسائل ہمارے مذہبی مسائل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور مذہبی مسائل ہمارے سیاسی مسائل سے جدا نہیں تو جب یہ احساس کیا کہ اسلام کے اصول بھی یہی ہیں تو پھر ہم نے کہہ دیا کہ ہم ملکی اور بین الا قوامی مسائل سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، کی روشنی میں جو اسلام کی آفاقی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

۷۔ دونوں ملی تنظیمیں مادر وطن کی تعمیر و ترقی اور ملک میں بہتری کیلئے ملت تشیع کے سیاسی کردار کو ناگزیر سمجھتی ہیں۔

اجلاس کے شرکاء میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ شبیر بخاری، علامہ حیدرعباس عابدی، ناصرشیرازی، ڈاکٹر امتیاز علی رضوی، روزی علی، علامہ اقبال بہشتی،آغا سید رضا، علامہ مبارک موسوی، آغا سید علی رضوی ودیگر بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree