حکومتی ایس اوپیز کو نظر انداز کر نا اپنے اور خاندان کی زندگی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہیں،ناصرشیرازی

11 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہ ہے کہ عوام کے ذمہ دارانہ کردار ادا کیے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں۔ ہمیں باشعور اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک دوسرے کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے۔کورونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے جن ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں انہیں نظر انداز کر نا اپنے اور خاندان کی زندگی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہیں۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس آفت ناگہانی کا مقابلہ کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث پندرہ لاکھ سے زائد ہلاکتیں مرض کی سنگینی کا عکاس ہیں۔جن ممالک نے حفاظتی ہدایات کو نظر انداز کیا انہیں بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔آزمائش کی یہ گھڑی مرض پر قابو پانے کے لیے محتاط روی کا تقاضہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش اور سرکاری اداروں میں ملازمین کی نصف تعداد سے آن لائن کام کی حکمت عملی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے تاہم انفرادی کردار ادا کیے بغیر حکومت کی کوششیں ناکافی ثابت ہوں گی۔ ہر شخص کو اس سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree