وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے پاکستان کے نامور شہید عسکری رضاکی زوجہ محترمہ کے انتقال پر دلی افسوس ورنج وغم کااظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ افسوس ناک خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، مرحومہ ایک عظیم مجاہد کی بیوہ تھیں ایک ایسا مجاہد جس کی پوری زندگی مکتب اہل بیت ؑ کے پیروکاروں کی خدمت میں صرف ہوئی ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہاکہ خدامرحومہ کو جوار جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے ،انہوں نےآخرمیں پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔