وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ و دیگر قائدین وحدت کا علامہ سید حیدر عباس عابدی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میں قائد وحدت سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، علامہ شفقت شیرازی، شبیر بخاری، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی، اسدعباس نقوی، ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید حیدر عباس عابدی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔