جوبائیڈن ہو یا ٹرمپ دونوں انسانیت کے دشمن اور ظالم امریکی سامراجی نظام کا حصہ ہیں، علامہ مقصودڈومکی

07 نومبر 2020

وحدت نیوز(نصیرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نصیرآباد میں جشن میلاد صادقین سے خطاب اور تنظيمي ساتھیوں کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا مقصد بشریت کو گمراہی کے اندھیرے سے نکال کر نور ہدایت اور نجات کے راستے پر لانا ہے آپ نے انسان سازی کا جامع نصاب اور نظام پیش کیا آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم حقیقی انسان بن سکتے ہیں آپ نے اپنے عظیم پیغام کے ذریعے ایک قلیل عرصے میں عرب کی پسماندہ قوم کو عروج اور سربلندی عطا کی آج امت مسلمہ پیغمبر رحمت  کے بتائے ہوئے راستے کو بھلا چکی ہے پیغمبر رحمت کے پیغام اور راستے کو بھلانے کے سبب آج امت مسلمہ زوال کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اقوام عالم میں منفور ہو چکا ہے جوبائیڈن ہو یا ٹرمپ دونوں انسانیت کے دشمن اور ظالم امریکی سامراجی نظام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنا ٹرمپ کی ہار کی خوشی ہے اتنی ہی جوبائیڈن کی کامیابی کا افسوس ہے امریکہ اپنی ظالمانہ سامراجی پالیسی میں تبدیلی لاکر کر اقوام عالم میں اپنی ذلت میں کمی لاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے سے پہلے پیپلز پارٹی اور نون لیگ عوام کو بتائیں کہ انہوں نے جی بی کے عوام کے لئے کیا کیا نعرہ حیدری لگا کر حسینیت کا دعوی کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ ان کے دور اقتدار میں ذکر امام حسینؑ کے جرم میں مقدمات کیوں درج ہوئے؟ اور کیوں ذکر حسین علیہ السلام کو جرم سمجھا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اقتدار میں نہ ہو کر بھی جی بی کے عوام کے حقوق کے لیے موثر جدوجہد کی اور عوام کی ترجمانی کا حق ادا کردیا انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین کے مخلص اور باوقار نمائندے اقتدار میں آکر خدمت کی اعلی مثال قائم کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree