بدقسمتی سے عرب حکمران امریکی غلامی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اسی لیئےغاصب اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئےان کی لائن لگی ہے جو امت مسلمہ سے خیانت ہے،مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم

05 نومبر 2020

وحدت نیوز(کنب)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ امام علی علیہ السلام کنب میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ حضرت سید الانبیاء کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے عشق رسول و آل رسول امت مسلمہ کا کا سرمایہ ایمان ہے۔ فرانسیسی صدر کی سید الانبیاء کی شان میں گستاخی نا قابل معافی جرم ہے او آئی سی ایک ناکارہ ادارہ ہے جو امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے سامراجی مفادات کا محافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عرب حکمران امریکی غلامی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اسی لئے اسرائيل غاصب کو تسليم کرنے کیلئے ان کی لائنیں لگی ہیںجو امت مسلمہ سے خیانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جلوس عزاداری کے ہوں یا عید میلاد النبی کے وہ کسی پرمٹ اور اجازت نامے کے محتاج نہیں ہیں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف مقدمات کا اندراج ایک شرمناک عمل ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فی الفور مقدمات واپس لے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ اختلاف کو ہوا دینے کے لئے پانی کی طرح ڈالر اور ریال خرچ کیے مگر آج عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے اتحاد اور وحدت سے دشمن کے سارے عزائم خاک میں ملا دیئے۔اس موقع پر کانفرنس سے جامعہ امام علی علیہ السلام کے کے پرنسپل ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ محمد نقی حیدری سید زین العابدین شاہ سید جعفر شاہ شاہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree