مقبوضہ وادی میں بدترین جارحیت کے تسلسل نے اقوام عالم کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح کر دیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

27 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 73برس مکمل ہونے پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بدترین جارحیت کے تسلسل نے اقوام عالم کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح کر دیا ہے۔ بھارت کی ہر حکومت نے جمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت کی تمام حدوں کو پار کیا۔ کشمیری نوجوانوں پر بے رحمانہ تشدد ، خواتین کی عصمت دری اور بچوں پر بے جا ظلم وستم بھارتی افواج کے وہ سیاہ کارنامے ہیں جنہوں دنیا کبھی معاف نہیں کرے گی۔بھارت دنیا کی وہ واحد ریاست ہے جہاں فوج کی مجرمانہ سرگرمیوں کو حکومتی آشیر باد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی ایک شدت پسند اور متعصب وزیر اعظم ہے جس کے انتہا پسندانہ اقدامات نے بھارت کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔بھارت میں موجود اقلیتیں حکومت کے غیر منصفانہ فیصلوں پر شدید برہم دکھائی دیتے ہیں جس کا اظہار آئے روز ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔نریندرمودی نے اپنے غیر دانشمندانہ اور بصیرت سے عاری اقدامات سے بھارت کو ٹکروں میں تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔کشمیر کے عوام  بہت جلد بھارتی چنگل سے آزادی حاصل کریں گے۔عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آوازیں ایک اچھا شگون ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔کشمیر کی آزادی پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے۔ان شا اللہ وہ دن دور نہیں کشمیر کی سرزمین پر بھارتی شنکجے سے آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree